ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / آپ ممبر اسمبلی الکا لامبا نے کیا اعلان،پارٹی کے ساتھ 2013 میں شروع ہوا سفر، 2020 میں ہو جائے گا ختم

آپ ممبر اسمبلی الکا لامبا نے کیا اعلان،پارٹی کے ساتھ 2013 میں شروع ہوا سفر، 2020 میں ہو جائے گا ختم

Mon, 27 May 2019 10:22:00    S.O. News Service

نئی دہلی،27/ مئی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) عام آدمی پارٹی کی ممبر اسمبلی الکا لامبا نے اگلے سال پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔چاندنی چوک سے رکن اسمبلی لامبا نے ٹویٹ کیاکہ 2013 میں آپ کے ساتھ شروع ہوا میرا سفر 2020 میں ختم ہو جائے گا۔میری نیک خواہشات پارٹی کے کارکنوں کے ساتھ ہمیشہ رہیں گی۔امید کرتی ہوں آپ دہلی میں ایک مضبوط متبادل کے طورپر بنے رہیں گے۔آپ کے ساتھ گزشتہ 6 سال یادگار رہے اور آپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ وہ اگلے سال دہلی میں ہونے والے اسمبلی انتخابات سے پہلے پارٹی چھوڑیں گی یا بعد میں۔لامبا کے رشتے کچھ وقت سے پارٹی قیادت کے ساتھ اچھے نہیں چل رہے ہیں۔ہفتہ کو رکن اسمبلی نے قومی دارالحکومت کی تمام سات سیٹوں پرآپ کی شکست کے لئے پارٹی کنوینر اروند کیجریوال سے جوابدہی طے کرنے کی کوشش کی تھی جس کے بعد پارٹی ممبران اسمبلی کے وہاٹس ایپ گروپ سے انہیں باہر کر دیا گیا۔لامبا نے ٹوئٹر پر اسکرین شاٹ شیئرکئے ہیں جس میں دکھائی دے رہا ہے کہ انہیں شمال مشرقی دہلی سے آپ کے امیدوار دلیپ پانڈے نے گروپ میں سے نکالا ہے۔ممبر اسمبلی نے وزیر اعلی اروند کیجریوال پر برستے ہوئے کہا کہ لوک سبھا انتخابات میں شکست کے لئے انہیں کیوں ذمہ دار ٹھہرایا جا رہا ہے۔کیجریوال کو آڑے ہاتھ لیتے ہوئے لامبا نے کہا کہ کارروائی ان لوگوں کے خلاف ہونی چاہئے جنہوں نے بند کمروں میں بیٹھ کر تمام فیصلے لئے۔ووٹنگ سے کچھ دن پہلے ممبر اسمبلی چاہ کر بھی مکمل طور پر انتخابات پر توجہ نہیں دے پا رہے تھے کیونکہ ان کے علاقے میں پانی کو لے کر لوگوں نے انہیں گھیرا تھا آبی وزارت سی ایم کے پاس ہے مگر ان کے پاس وقت نہیں ہے۔ایم ایل اے نے اسے بھی ہار کی ایک وجہ بتایا۔ممبر اسمبلی نے کہاکہ میں نے تو پہلے دن سے ہی یہی سب کہہ رہی تھی جو آج شکست کے بعد آپ کیجریوال کہہ رہے ہیں۔کبھی گروپ میں شامل کرتے ہو، کبھی نکالتے ہو۔بہتر ہوتا اس سے اوپر اٹھ کر کچھ سوچتے، بلاتے، غلطیوں اور کوتاہیوں پر بحث کرتے، اصلاح کرکے آگے بڑھتے۔یہ دوسری بار ہے جب لامبا کو وہاٹس ایپ گروپ سے نکالا گیا ہے۔اس سے پہلے انہیں گزشتہ سال دسمبر میں گروپ سے باہر کیا گیا تھا۔اس وقت انہوں نے راجیو گاندھی سے بھارت رتن واپس لینے کے آپ کی تجویز پر اعتراض ظاہر کیا تھا۔بہرحال انہیں لوک سبھا انتخابی مہم سے پہلے گروپ سے دوبارہ شامل کر لیا گیا اور ان سے پارٹی کے لئے تشہیرکرنے کی توقع کی گئی۔


Share: